ہندوستان صحافیوں کو تحفظ کے اعتبار سے بدترین ملک

نئی دہلی ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان، پاکستان، سری لنکا اور افغانستان ایشیاء میں صحافیوں کے تحفظ کے اعتبار سے سال 2014-15ء کے دوران بدترین ملک قرار دیئے گئے ہیں۔ بین الاقوامی صحافیوں کے وفاق نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ آزادی خیال کے اعتبار سے جنوبی ایشیاء میں صحافت کی آزادی بہت محدود ہے۔ وفاق نے صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ایک مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ صحافیوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں قرار دیا جانا چاہئے۔ وفاق کی تیرہویں سالانہ رپورٹ کے بموجب صورتحال ان ممالک میں بدبختانہ ہے اور کچھ نمایاں پیشرفت کے سوائے یہ علاقہ صحافیوں کیلئے غیرمحفوظ ہے۔