ہندوستان سے مذاکرات کی پیشکش برقرار : پاکستان

واشنگٹن ۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)  پاکستان کے اعلیٰ سطحی سفارتکار سفیر برائے امریکہ اعجاز چودھری نے واشنگٹن میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہندوستان کے ساتھ پرامن تعاون پر مبنی اور اچھے پڑوسی جیسے تعلقات چاہتے ہیں۔ ہندوستان سے بات چیت کا ہمارا پیشکش ہنوز برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدبختانہ ہے کہ دہشت گرد گروپس ہر بار امن کی کارروائی اور مذاکرات کے آغاز کے وقت ہندوستان اور پاکستان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کردیتے ہیں، جس کے نتیجہ میں ہندوستان مذاکرات سے دستبردار ہوجاتا ہے اور یہی دہشت گردوں کا مقصد بھی ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسے حملوں کے بعد بھی بات چیت جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔