ممبئی 6 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کی جانب سے ہندوستان ونگ کے قیام کے اعلان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شیوسینا نے آج کہا کہ القاعدہ ایسے خو اب دیکھ رہی ہے جو پورے نہیں ہونگے۔ شیوسینا نے اپنے ترجمان اخبار سامنا میں ایک اداریہ تحریر کرتے ہوئے کہا کہ الظواہری نے ہندوستان میں حملوں کا انتباہ دیا ہے ۔ یہ کئی برسوں سے پوشیدہ عزائم تھے جو اب واضح ہوگئے ہیں لیکن القاعدہ کو یہ ذہن نشین رکھنا چاہئے کہ اس نے جو خواب دیکھے ہیں وہ پورے نہیں ہونگے۔