ہندوستان سے سرحدی تنازعہ پر قابو پانے کا ادعا

بیجنگ۔8مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے آج کہا کہ ہندوستان کے ساتھ سرحدی تنازعہ پر قابو پالیاگیا ہے اور اب دونوں ممالک کو باہمی تعاون کے استحکام اور تنازعات کی یکسوئی کیلئے مزید بہت کچھ کرنا ہے ۔ اپنی سالانہ پریس کانفرنس سے نیشنل پیپلز کانگریس سے خطاب کے دوران وزیر خارجہ چین وانگ ای نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا جاریہ سال کے اواخر میں دورہ چین کے موقع پر شاندار خیرمقدم کیا جائے گا ۔ گذشتہ ستمبر میں صدر چین ژی جن پنگ نے ہندوستان کا تاریخی دورہ کیا تھا ۔ دونوں قائدین کی تصویریں وزیراعظم نریندر مودی کے آبائی ریاست گجرات میں ایک چرخے کے پاس لی گئی ہے ۔ وانگ نے پُرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسے راست نشر کیا گیا کہا کہ ہند۔چین سرحدی تنازہ تاریخ کا ورثاء ہے جس پر ہم نے برسوں کام کیا ہے اور کافی پیشرفت ہوچکی ہے ۔