مودی کا ادعا ‘ وارناسی میں فوجی فضائی اڈے کی تجویز
دہرادون ۔7اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کی اولین سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان سرمایہ کاری کی دنیا بھر میں مثالی منزل ہے اور آج بڑے سماجی اور معاشی تبدیلیوں کی لہر سے ملک میں کافی تبدیلی آچکی ہے ۔ دریں اثناء نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم مودی کا لوک سبھا حلقہ انتخاب وارناسی میں ایک نیا ریاپڈ ایکشن فورس کا فضائی اڈہ قائم کرنے کی تجویز ہے ۔ اسے آر اے ایف کو انسداد فسادات کی سب سے بڑی نیم فوجی فورس سمجھا جارہا ہے اور وزیراعظم کے حلقہ انتخاب میں اس کے فضائی اڈے کے خلاف وارناسی کی اہمیت اور زیادہ بڑھ جائے گی ۔ آر اے ایف کی مزید پانچ بٹالین کی منظوری دی جاچکی ہے جو جاریہ سال جنوری میں دی گئی ہے اور ان کے نئے اڈے قائم کرنے کی بھی منظوری دی جاچکی ہے ۔ اس طرح آر اے ایف کی ملک گیر سطح پر بٹالین کی تعداد 15ہوجائے گی ۔جئے پور ‘ منگلور ‘ رائے پور اور نوح میں چار بٹالین تعینات کی جائیں گی ۔