ہندوستان سرحد پر اشتعال انگیزی نہیں کرے گا

نئی دہلی 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان نے کہا کہ وہ سرحد پر پاکستان کو اشتعال انگیزی نہیں کرے گا اور نہ کوئی تنازعہ کھڑا کرے گا لیکن اگر ہندوستان پر حملہ کیا جائے تو اس کا منہ توڑ جواب بھی دیا جائے گا ۔ بی ایس ایف اور فوجی عہدیداروں کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے سرحد (خط قبضہ ) اور بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اس علاقہ کی محافظ بی ایس ایف ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ اُن کی حکومت کی پولیس اور بی ایس ایف کسی بھی بلا اشتعال پاکستانی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتی رہی ہے جس کے ملک کے حق میں بہتر نتائج نکلے ہیں۔ دیگر مسائل کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ چوکسی اور فوج پاکستان اور بنگلہ دیش سے متصل سرحد پر مستعید اور تیار رکھی گئی ہے ۔ سرحدی چوکیاں قائم کی جارہی ہیں اور تمام حساس مقامات پر چوکسی میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔