ہندوستان بات چیت سے دور بھاگ رہا ہے : ممنون حسین

اسلام آباد۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر پاکستان ممنون حسین نے آج ہندوستان پر الزام عائد کیا کہ پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کی مشترکہ تحقیقات کروانے پاکستان کی پیشکش کے باوجود ہندوستان بات چیت سے دُور بھاگ رہا ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو ’’تقسیم کا ایک نامکمل‘‘ ایجنڈہ قرار دیا اور کہا کہ کشمیر کی وجہ سے علاقائی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ ممنون حسین نے پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی اور یہ بھی کہا کہ معتمدین خارجہ سطح کی بات چیت ہنوز معطل ہے جس کیلئے پاکستان شدید تشویش میں مبتلا ہے۔