ہندوستان اور پاکستان کی حسب معمول تجارت ہندوستان کو پسندیدہ ترین ملک کے موقف کے فیصلہ پر منحصر

نئی دہلی 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت معمول پر لانے کا فیصلہ ہندوستان کو پسندیدہ ترین ملک کا موقف دینے کے پاکستانی فیصلے پر منحصر ہے ۔ بدبختی سے پاکستان ہندوستان کو یہ موقف دینے سے قاصر رہا ہے ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے صنعت و تجارت نرملا سیتا رامن نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کو 1996 میں ہی پسندیدہ ترین ملک کا موقف عطا کرچکا ہے ۔ وہ وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کا جواب دے رہی تھیں انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو پسندیدہ ترین ملک کا موقف دینے کے پاکستانی فیصلہ پر ہی تجارت کو معمول پر لانے کیلئے پیشرفت منحصر ہوناچاہئے ۔ انہو ںنے کہا کہ اگر پاکستان ہندوستان کو پسندیدہ ترین ملک کا موقف دیدے تو اس سے راست باہمی تجارت میں اضافہ میں مدد ملے گی اور اس کے نتیجہ میں ’’دونوں ممالک کا فائدہ ہوگا‘‘ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی کوئی مثبت نتیجہ سامنے آئے گا۔