نئی دہلی۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ایک خاص قسم کی فولاد کی سلاخوں کی ہندوستان سمیت دنیا کے چار ممالک کی جانب سے امریکہ میں ذخیرہ اندوزی کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ یہ بات امریکہ کے محکمہ تجارت کے ایک بیان میں بتائی گئی ہے۔ امریکہ کا محکمہ تجارت اس بات کا بھی پتہ لگائے گا کہ کاربن اور فولاد کی کچدھات کی جالی دار بنانے والی ہندوستان اور چین کی کمپنیاں کہیں اپنی متعلقہ حکومتوں سے غیرواجبی طور پر سبسڈیز تو حاصل نہیں کررہی ہیں۔ اگر یہ بات پائے ثبوت کو پہنچ جاتی ہے تو امریکہ میں جو درآمدات بڑے پیمانے پر ذخیرہ کی جارہی ہیں اور ان سے نقصان پہنچ رہا ہے تو امریکہ، اس کے جواب میں مختلف محاصل عائد کرے گا اور اگر ایسی کوئی بات ثابت نہ ہوسکی تو امریکہ تحقیقات بند کردے گا۔ امریکہ کے محکمہ تجارت کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ہندوستان میں 52 طرح کی سبسڈیز ہوا کرتی ہیں جن میں قرض کی ضمانتی سبسیڈیز اور ڈیوٹی سے مستثنیٰ اسکیم حاصل ہیں۔ 2018ء میں ہندوستان نے کاربن اور فولاد کی کچدھات کی باریک سلاخوں کی 35.8 ملین ڈالرس کی جالیاں برآمد کی تھیں۔