نئی دہلی ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے کہا کہ ہندوستان اور بیلاروس کے تعلقات مضبوط اور دیرینہ ہے اور باہمی تعلقات اب نئی سطح پر پہنچ رہے ہیں۔ صدرجمہوریہ نے بیلاروس کے وزیرخارجہ سے بات چیت کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کل راشٹرپتی بھون پر بیلاروس کے وزیرخارجہ ولڈمیر مکئی نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی۔ صدرجمہوریہ بہت جلد یوروپی ملک کا سفر کرنے والے ہیں جہاں وہ صدر روس الیگژینڈر سے ملاقات کریں گے۔