ہندوستان اور بنگلہ دیش کے ہزاروں لوگوں کی سرحد پر رشتہ داروں سے ملاقات

ڈھاکہ ۔8 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان۔بنگلہ دیش کے ہزاروں لوگوں نے جمعہ اور ہفتہ کو بنگلہ دیش کے ٹھاکر گنج ضلع کے رانی شنکیل اور ہری پور سب ڈویژن میں سرحد پر اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کی۔دونوں ممالک کے لوگ اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لے پانچ کلومیٹر لمبے سرحدی باڑ کے دونوں جانب کئی گھنٹوں تک انتظار کرتے رہے ۔ بنگلہ دیش کے سب ڈویژن رانی شنکیل کے کچل علاقے اور ہری پور سب ڈویژن کے چاپ شہر علاقے کے لوگوں اور ہندوستان میں کوچبہار کے مکرہٹ اور نارگاؤں سے آئے لوگوں نے اپنے خاندان والوں سے ملاقات کی۔دونوں ممالک کی سرحدی فورسز، بارڈر گارڈ بنگلہ دیش اور سرحدی سلامتی فورس ہر سال پتھرکلی میلے کے موقع پر لوگوں کو ان کے رشتہ داروں سے ملنے کی اجازت دیتے ہیں۔ دونوں ممالک کے ہزاروں لوگ، خصوصی طور سے وہ لوگ جو غیر ممالک سے سفر کرکے اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لئے وہاں جانے کا خرچ نہیں اٹھاسکتے ،اس خاص دن کا انتظار کرتے ہیں۔ہری پور پولس نے بتایا کہ دونوں جانب کے لوگوں نے ایک دوسرے سے بات چیت کی اور ساتھ میں کھانا بھی کھایا جبکہ فوجی سرحد پر نگرانی کررہے تھے ۔