ہندوستان اور امریکہ کے مابین ہاٹ لائن

نئی دہلی ۔ 25 ؍ جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور امریکہ نے آج پہلی مرتبہ دونوں ممالک کے سرکردہ قائدین کے مابین ہاٹ لائن قائم کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔ وزارت امور خارجہ نے بتایا کہ پہلی مرتبہ وزیراعظم نریندر مودی اور صدر امریکہ بارک اوباما کے مابین ہاٹ لائن قائم کی جائیگی ۔

مشل اوباما کو کشمیری شال کا تحفہ
نئی دہلی ۔ 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی خاتون اول مشل اوبا کو آج صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی اہلیہ سوورا مکرجی نے کشمیری پشمینہ شال جس پر نقش و نگار کئے گئے ہیں ‘ بطور تحفہ پیش کی۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے اوباما کو خصوصی پر تیار کردہ ٹی سیٹ پیش کیا ۔ لکھنو کے مشہور مصور سوکمار بوس نے اس تیار کیا ہے ۔