ناگپور 4 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اپنی منفرد شناخت بحیثیت ’’انتہائی قابل اعتبار ملک‘‘ بنا چکا ہے ۔ آر ایس ایس کے سر سنچالک موہن بھاگوت نے آج آر ایس ایس کے تیسرے سالانہ تربیتی کیمپ کی تقریب کے آخری اجلاس سے ریشم باغ کے میدان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایسا ملک ہے جو خود غرضی کا مظاہرہ نہیں کرتا ۔ انہوں نے ہندو تمدن اور روایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم سناتن دھرم پر یقین رکھتے ہیں ۔ تمام ہندو در حقیقت بھائی بھائی ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم شانے سے شانہ ملا کر چلیں اور تمام عوام میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی ہوکیونکہ ہم سب ہندوستانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس نظریہ پر یقین نہیں رکھتے انہیں خارج کردینا چاہئے ۔ یوگا کو دنیا کیلئے ہندوستان کا تحفہ قرار دیتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ دنیا پہلے بھی یوگا سے واقف تھی لیکن وزیر اعظم مودی نے 21 جون کو عالمی یوم یوگا قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک میں اسے متعارف کروایا۔ مرکزی وزراء گڈکری‘ راتھوڑ بھی موجود تھے۔