ہندوستان امریکہ کے ساتھ ایران سے تیل کی خریداری پر بات چیت میں مصروف

نئی دہلی ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کہا کہ وہ ایران کے اور دیگر ممالک سے جنہیں تیل کی فروخت سے دلچسپی ہے، خام تیل کی خریداری کے بارے میں صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ سے بات چیت میں مصروف ہے جبکہ ٹرمپ نے اس بات کا اشارہ دیا ہیکہ ان انتظامیہ ہندوستان کو اس کے چند مثبت اقدامات کے پیش نظر ایران سے خام تیل کی خریداری کی اجازت دے دیگا۔

دہلی کے کارکنوں کی اقل ترین اجرتوں میں اضافہ
نئی دہلی ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ماہر، غیرماہر اور نیم ماہر کاریگروں کی اقل ترین اجرتوں میں جاریہ ماہ سے جو دہلی حکومت کے تحت برسرکار ہیں، اقل ترین اجرتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے وزیر گوپال رائے نے آج اس کا اعلان کیا۔ وہ دہلی کے وزیرمحنت کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ غیرماہر کارکنوں کی اجرت جملہ 14 ہزار روپئے جاریہ ماہ سے ہوگی اور ماہر کارکنوں کو 15400 روپئے جبکہ 16 ہزار 292 روپئے بشمول گرانی الاؤنس حاصل ہوں گے۔