ہندوستان ، مسلمانوں کیلئے محفوظ ترین : ساکشی مہاراج

فرخ آباد۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے شعلہ بیان رکن پارلیمان ساکشی مہاراج نے ہندوستان کو مسلمانوں کیلئے ’’محفوظ ترین ملک‘‘ قرار دیا اور کہا کہ این ڈی اے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک کوئی فرقہ وارانہ فسادات نہیں ہوئے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 32 لاکھ مسلمانوں نے بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔ بی جے پی لیڈر نے جو متنازعہ بیانات کیلئے شہرت رکھتے ہیں، کہا کہ اس ملک کے مسلمانوں نے مختلف قائدین جیسے جمعیتہ العلمائے ہند سربراہ مولانا محمود مدنی کے اس بیان کی توثیق کی ہے کہ ہندوستان ان کیلئے ’’دُنیا بھر میں محفوظ مقام‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ نریندر مودی حکومت کے دور کے دوران ملک میں کہیں کوئی فرقہ وارانہ فساد نہیں ہوا۔