تھمپو 18اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان ،نیپال اور بھوٹان نے کنچن چنگا کے تحفظ کے لئے مشترکہ طور پر کوششوں سے اتفاق کرلیا۔ یہ پہاڑی سلسلہ تینوں ممالک کے سرحدی علاقوں سے گذرتا ہے اور اس کے سبز زاروں میں حیاتیاتی تنوع کے نباتات اور حیوانات پائے جاتے ہیں۔ ہمالیائی علاقہ میں اس حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی سخت ضرورت ہے ۔ ماہرین کے کئی مشاورتی اجلاس منعقد ہوچکے ہیںجن میں تینوں ممالک نے فیصلہ کیا کہ کنچن چنگا کے سبز زاروں کے تحفظ کی مشترکہ کوششیں کی جائیں گی جو تقریبا 16 ہزار مربعہ کیلو میٹر پر مشتمل ہے اور مشرقی نیپال ، سکم اور ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کے شمالی علاقوں اور مغربی بھوٹان کا احاطہ کرتا ہے ۔
کنچن چنگا کے مرغزاروں نے کم از کم 20 تحفظ یافتہ علاقہ ہے جہاں حیاتیاتی تنوع کی دولت افراط سے پائی جاتی ہے یہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے اہم علاقوں پر مشتمل ہمالیہ مملکت ہے ۔ بھوٹان معتمد برائے وزارت زراعت و جنگلات باشو شیرب اویالٹ شین نے قدرتی وسائل تحفظ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ان کا ملک اس عظیم پروگرام کا مکمل طور پر پابند رہے گا۔ کئی ممالک کی مشترکہ کارروائیوں کو اجاگر کرتے ہوئے بین الاقوامی مرکز برائے مشترکہ پہاڑی ترقی کے ایکلویہ شرما نے کہا کہ ان پہاڑوں کا تحفظ عالمی سطح کی ذمہ داری ہے کیونکہ یہ پوری دنیا کو قابل قدر خدمات فراہم کرتا ہے ۔