کابل۔ 18؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک ہندوستانی تنظیم نے جو مصنوعی ٹانگیں تیار کرنے کی ماہر سمجھی جاتی ہے، ایک ہزار افغان معذور افراد کو مفت ایک ہزار مصنوعی اعضاء فراہم کرنے کا تیقن دیا ہے۔ جئے پور فٹ نامی تنظیم کا حکومت افغانستان سے معاہد ہوچکا ہے کہ دہشت گرد حملوں اور پولیو سے متاثرہ ایک ہزار افراد کو مصنوعی ٹانگیں فراہم کی جائیں گی۔وزیر محنت، سماجی اُمور، شہید اور معذور افراد افغانستان امینہ افضلی کے بموجب ہندوستانی کمپنی نے اعضاء مفت فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ انھوں نے اُمید ظاہر کی کہ اس امداد سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
معاہدہ پر امینہ افضلی اور ہندوستان کے ڈاکٹر مہتا نے دستخط کئے جو جئے پور فٹ کے بانی اور سرپرست اعلیٰ ہیں۔