ہندوستانی ’را‘ دہشت گردی میں ملوث : پاکستانی معتمد خارجہ

اسلام آباد ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے معتمد خارجہ اعزاز چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ ہندوستان ی انٹلیجنس ایجنسی ’را‘ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ’ ہم مسلسل ہندوستان سے را کی پاکستان میں مداخلت کے حوالے سے بات کر چکے ہیں۔‘دولتِ اسلامیہ کے حوالے سے وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ’ پاکستان میں دولتِ اسلامیہ موجود نہیں ہے اور ہماری سکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ہوشیار ہیں۔‘حالیہ سعودی عرب اور یمن کے تنازعے کے متعلق ان کہنا تھا کہ پاکستان سعودی جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ہندوستانی وزیر اعظم کی جانب سے آنے والی خبر پر جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کے حوالے سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں، قاضی خلیل کا کہنا تھا کہ پاکستان ہندوستان کی جانب سے اس قسم کے مثبت بیانات کا خیر مقدم کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ میچوں سے دونوں ممالک کے عوام ہمیشہ قریب آئے ہیں اور ہندوستان کے خلاف کرکٹ سریز پاکستان کی خواہش ہے۔