ہندوستانی کرکٹ کے لئے برا دن: گاؤسکر نے کومبلے کی بیدخلی پر کہا

قومی کرکٹ کے ہیڈکوچ انل کومبلے کے استعفیٰ کو انڈین کرکٹ کا سب سے خراب قراردیتے ہوئے سنیل گاؤسکر نے کہاکہ ایک سال میں انہوں نے بہترین خدمات انجام دے ہیں۔ گاؤسکر نے کہاکہ ’’میرے پا س ویراٹ کوہلی اور انل کومبلے کے درمیان تلخیوں کی اطلاع ہے۔

مگر یہ حقیقت میں انڈین کرکٹ کے لئے برا دن ہے‘‘۔انہوں نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ’’ انل کے جائزہ لینے کے بعد انڈیا نے ہر خطاب جتیا۔ اس ایک سال میں کوئی غلط کام میں جو انل نے کیا ہے میں نے نہیں دیکھا۔نااتفاقیاں ٹیم میں ہوتی ہیں مگرنتائج دیکھنا چاہئے‘‘۔

اپنے کھیل کے دنوں میں کومبلے فائیٹر کے نام سے جانے جاتے تھے‘ ٹوٹے ہوئے جبڑے کے ساتھ بولنگ ڈال کر میاچ جیتائے‘اور ان کی خاموش پر گاؤسکر حیران ہے۔انہو ں نے مزیدکہاکہ’’ میں جانتا ہوں کہ سی اے سی اجلاس میں ویراٹ اور ان کا طویل سیشن تھا‘‘۔

سری لنکا دورے سے قبل انڈیا کے لئے کوچ کا تعین ضروری ہے