ہندوستانی ڈاکٹر کو امریکہ کا باوقار ایوارڈ

واشنگٹن۔4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک اعلیٰ سطحی ہندوستانی نژاد امریکی فزیشن (ڈاکٹر) کو انتہائی باوقار فل برائٹ ۔ نہرو ڈسٹنگینڈ چیر ٹو انڈیا کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ہندوستان کی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کی ایچ ایل ترویدی انسٹیٹیوٹ آف ٹرانسپلانٹیشن سائنسس کی جانب سے ڈاکٹر راہول جندال کی چیئر کی میعاد تک میزبانی کی جائے گی۔ میڈیا ریلیز کے ذریعہ بات کہی گئی۔ مذکورہ انسٹیٹیوٹ ہر سال تقریباً 400 گردے کی پیوند کاری آپریشنس انجام دیتی ہے اور اس کیلئے اس نے جدید قسم کے قابل برداشت ماڈلس کو بھی اپنایا ہے۔ ڈاکٹر جندال جنرل بیتھیڈا، ویری لینڈ کی یونیفارمڈ سرویس یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس میں پروفیسر آف سرجری اینڈ گلوبل ہیلتھ کے پروفیسر کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ایک معروف امریکی سرجن جندل کو 2013ء میں باوقار امیگرنٹ ایوارڈ سے بھی امریکی حکومت کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر نوازا جاچکا ہے۔