ہندوستانی ٹیم کی کامیابی ، پاکستان میں ٹی وی سیٹس نذرآتش

کراچی ۔ /15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے خلاف ہندوستانی ٹیم کی کامیابی پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے پاکستانیوں نے اپنے اپنے ٹی وی سیٹس کو آگ لگادی ۔ کراچی میں اپنی ناراضگی دکھاتے ہوئے کرکٹ کے شایقین نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا ۔پاکستانی چیانلوں نے بتایا کہ عوام برہمی کے عالم میں سڑکوں پر نکل کر نعرے لگارہے ہیں اور ٹی وی سیٹس کو نذرآتش کررہے ہیں ۔ اس میاچ کو دیکھنے کیلئے سڑکوں کے کنارے بڑے اسکرین والے ٹی وی سیٹس آوازیں کئے گئے تھے ۔