ہندوستانی ونیپالی فوج نے 84 ہندوستانیوں کو بچالیا

نئی دہلی 30 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی فوج نے نیپالی دستوں کے ساتھ مل کر زلزلہ سے متاثرہ نیپال میں مختلف مقامات سے 84 ہندوستانیوں کو بچالیا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے اپنے ٹوئیٹر پر بتایا کہ نیپالی اور ہندوستانی افواج نے کندھے سے کندھا ملاکر کام کرتے ہوئے لکلا ‘ زیری ‘ مناسلو اور تماکوشی میں پھنسے ہوئے 84 ہندوستانیوں کو بچالیا ہے ۔ دفاعی ذرائع نے کہا کہ لکلا وہ مقام ہے جہاں سے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی خواہاں افراد اپنی مہم پر روانہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ افراد ایسے تھے جو لکلا پہونچ گئے تھے اور انہیں فوری مدد کی ضرورت تھی ۔ انہیں بچالیا گیا ہے ۔

ہیلتھ کیر شعبہ کی 25اہم خواتین میں ہندوستانی بھی شامل
بوسٹن۔30اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہندوستانی نژاد ہارورڈ پروفیسر کو ماڈرن ہیلتھ کیر میگزین کی جانب سے ہیلتھ کیر شعبہ میں ان 25اہم خواتین میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے ہیلتھ کیر کے شعبہ میں نمایاں اور منفرد خدمات انجام دیں ۔ نیشنل پیشنٹ سیفٹی کی صدر و چیف ایگزیکٹیو تیجل کے گاندھی کو ملک کی ان 25 نمایاں خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو میگزین کی جانب سے ترتیب دی گئی ہے ۔