سنگاپور ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک 24 سالہ ہندوستانی نژاد شخص کو تشدد کی جانب رجحان رکھنے اپنے غصہ پر قابو رکھنے اور اپنی حاملہ گرل فرینڈ کو زخمی کرنے کی پاداش میں ڈھائی ماہ کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ محمد مصطفی علی کو چہارشنبہ کے روز سنگاپور ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج میتھیو جوزف نے دو جرائم کا مرتکب پایا اور اس نے بھی اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا۔ مصطفی بات بات پر مشتعل ہوجاتا تھا اور اسے اپنے غصہ پر قابو نہیں رہتا تھا۔ اس نے 2017ء کے اواخر میں اپنی حاملہ گرل فرینڈ کو بھی زخمی کیا تھا۔ اخبار دی نیوز پیپر کی اطلاع کے مطابق مصطفی کو ڈھائی ماہ کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔