نیویارک ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہارورڈ بزنس اسکول سے وابستہ ایک ہندوستانی نژاد پروفیسر کو یونیورسٹی کے نائب پرووسٹ برائے اڈوانس ان لرننگ کیلئے نامزد کیا گیا ہے جو تدریس اور جدید انداز میں سیکھنے کے طریقہ کار میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ بھرت آنند بزنس ایڈمنسٹریشن کے پروفیسر ہیں، اپنے نئے عہدہ کا جاریہ سال اکٹوبر میں اپنے پیشرو پیٹربول سے جائزہ حاصل کریں گے۔