ہندوستانی نژاد داد انے کمسن پوتے کو ہلاک کردیا

جوہانسبرگ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ایک انوکھے واقعہ میں ایک دادا نے اپنے 4 سالہ کمسن پوتے کی جان لے لی۔ اطلاعات کے مطابق 64 سالہ ہندوستانی نژاد شخص اپنے 4 سالہ پوتے کو کار میں بٹھاکر اسے نذر آتش کردیا۔ یہ دلدوز واقعہ جوہانسبرگ کے مغربی علاقہ آزادولے میں رونما ہوا ۔ 64 سالہ جگوتھانے پرساد نے اپنے بیٹی اور داماد کو بھی بلایا تھا اور انہیں یہ بتایا کہ وہ کیا کرنے والا ہے۔ پڑوسیوں نے بتایا کے پرساد کا اکثر رات دیر گئے بھی جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پرساد نے اپنے داماد کو گھر سے چلے جانے کیلئے کہا تھا۔ ایک دیگر پڑوسی نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کے پرساد نے اپنے داماد کو گھر چھوڑنے کی ہدایت کی تھی اور یہ دھمکی بھی دی تھی کہ وہ اُن کے بیٹے (پرساد کے پوتے) کو قتل کردے گا۔ پڑوسی نے پولیس کو بتایا کہ اسے یہ معلوم نہیں تھا کہ پرساد نے جو دھمکی دی تھی اسے عملی جامہ پہنائے گا ۔ اگر مجھے معلوم ہوتا تو میں دونوں کی لڑائی میں مداخلت کرتے ہوئے انہیں مصالحت کرنے کی پیشکش کرتا ۔