نیویارک 11 اپریل سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کے میئر بلڈے بلاسیو نے ہندوستانی نژاد خاتون کو شہر کے اہم ٹیکسی اور لموزن ایجنسی کا سی ای او نامزد کیا ہے۔ اِس خاتون کو سٹی کونسل کی جانب سے متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔ وہ اِس ایجنسی کی نئی سی ای او ہوں گی۔ میرا جوشی کو تمام 46 ووٹ حاصل ہوئے۔ نیویارک سٹی کونسل میں کل انتخابات کروائے گئے تھے۔
وہ نیویارک سٹی ٹیکسی لموزن کمیشن کی کی چیر وومن اور چیف ایکزیکٹیو آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گی۔ یہاں پر ایلو اور گرین ٹیکسی کے سٹی نیٹ ورک کا ایک جال بچھا ہوا ہے۔ جوشی کی نامزدگی کا 8 مارچ کو میئر نے اعلان کیا تھا۔ جوشی نے کہاکہ میرا انتخاب ایک اعزاز اور حوصلے کی بات ہے۔
اقوام متحدہ نے فلسطینی اتھارٹی کی
درخواستیں تسلیم کر لیں
نیویارک ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے تصدیق کر دی ہے کہ فلسطین کی جانب سے 13 بین الاقوامی کنونشنس کی رکنیت حاصل کرنے سے متعلق درخواستیں درست ہیں اور ان کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بان کی مون نے تمام 193 رکن مملکتوں کو مطلع کردیا ہے کہ فلسطین کی درخواستیں منظور کر لی گئی ہیں۔ فلسطین کی جانب سے جمع کرائی جانے والی بقیہ دو درخواستوں میں سے ایک ہالینڈ میں جبکہ دوسری جنیوا میں ہے۔