لندن ۔4 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد جوڑا جو برطانیہ میں مقیم ہیں طلاق کے لئے جدوجہد میں مصروف ہے ، کیونکہ خلاء کو مستقبل میں جو تجارتی پرواز جانے والی ہے اُس کے ٹکٹ کی قیمت ایک لاکھ ساٹھ ہزار پاؤنڈ ہے ۔ میرا مانک نے اپنے شوہر اشیش ٹھکر سے کہا کہ اگر وہ اُس کے لئے اس پرواز کا ٹکٹ حاصل نہ کرے گا تو وہ عدالت میں طلاق کے لئے درخواست دیدے گی ، جب کافی عرصہ گذرجانے کے باوجود اُس کے شوہر نے یہ ٹکٹ نہیں خریدا تو 33 سالہ بیوی ہائیکورٹ سے رجوع ہوگئی ۔ یہ خبرروزنامہ ٹیلی گراف میں شائع کی گئی ہے ۔ ٹھکر اُن افراد میں سے ایک ہے جس نے برانڈسن کے خوابوں کے منصوبے پر دستخط کئے ہیں، جو خلاء میں جانے کیلئے پروازوں کا آغاز کرنے والا ہے ۔ ٹکٹوں کی قیمت ایک لاکھ ساٹھ ہزار پاؤنڈ رکھی گئی ہے ۔ سفر کے جملہ اخراجات امکان ہے کہ چار لاکھ 45 ہزار 537 پاونڈ ہوں گے ۔