ہندوستانی نژاد جنوبی آفریقی شہری پر بیوی کے قتل کا الزام

جوہانسبرگ۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد پیشہ ور کیج فائٹر پر 29 سالہ بیوی کے بہیمانہ قتل کا الزام ہے کہ اس نے اپنے مکان میں اپنی بیوی کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ ملزم رمیز پٹیل کو پیر کے دن عدالت میں پیش کیا گیا تھا تاکہ وہ اپنی ضمانت کیلئے اپیل داخل کرسکے جسے قبل ازیں عدالت نے نامنظور کردیا تھا۔ پٹیل کی بیوی فاطمہ تین لڑکوں کی ماں ہے ۔ میاں بیوی جنوبی آفریقہ کی ایک انڈین ٹاؤن شپ نروانا کے ساکن بتائے گئے ہیں۔ فی الحال رمیز پٹیل پولیس تحویل میں رہے گا۔