ہندوستانی نژاد برطانوی کو 3 لڑکوں کے قتل پر سزائے قید

لندن ۔28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی برطانوی نژاد ڈرائیور جو نشہ میں مدہوش تھا ، 3 کمسن لڑکوں کو کچلنے کا مجرم ثابت ہوا جبکہ یہ لڑکے لندن میں منعقدہ ایک سالگرہ پارٹی سے باہر آئے تھے۔ مقتولین کے والدین نے سزائے قید پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سزائے قید ان کے بچوں کی زندگی کی توہین ہے۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے دوران پایا کہ ڈرائیور گانجہ کے نشہ میں مدہوش تھا اور اس نے اپنی کار سے تین کمسن لڑکوں کو کچل دیا تھا۔ اسے 13 سال کی سزائے قید سنائی گئی۔ مہلوکین میں 17 سال ہیری رائس ، 16 سالہ جارج ولکنٹن اور 16 سالہ جوش میک گنیس شامل ہیں۔ جج وینڈی جوزف نے فریقین کے وکلاء کے دلائل کی سماعت کے مکمل ہونے پر آج اپنا فیصلہ سنایا۔ کراؤن استغاثہ خدمت نے کہا تھا کہ نشہ میں مدہوش ڈرائیور نے اپنے گانجہ پینے کی وجہ ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔ 100 ملی لیٹر خون میں تقریباً 200 ملی گرام گانجہ کے اثرات پائے گئے تھے۔