نیویارک ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک 34 ہندوستانی نژاد امریکی انویسٹمنٹ مینجر کو مختلف سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کی پاداش میں 6 سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ ایک پونٹری اسکیم کے ذریعہ اس نے اپنی پرتعیش طرز زندگی چلانے کیلئے سرمایہ کاروں کئی ملین ڈالرس کا چونا لگایا۔ سزاء کے علاوہ اسے 9 ملین ڈالرس بطور جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ نیل گوئل نامی ہندوستانی نژاد امریکی نے عصری نوعیت کی یونزی اسکیم کے ذریعہ سرمایہ کاروں سے کئی ملین ڈالرس حاصل کرلئے۔ وفاقی جیل میں اسے اب چھ سال گذارنے ہوں گے ایک اسٹیٹ (اثاثہ) مینجمنٹ فرم کا وہ واحد مالک اور بانی تھا۔