ہندوستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کو سزائے قید

واشنگٹن۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کو اپنے مریضوں سے متعلق مرض کی غلط تشخیص کرنے رشوت وصول کرنے اور امریکی حکومت کو تقریباً ایک ملین ڈالرس کے ٹیکس ریٹرنس داخل نہ کرنے پر 9 ماہ کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ 72 سالہ ڈاکٹر یش کھنہ نے تین سال کے دوران ایک ملین ڈالرس کئے تھے لیکن اس رقم پر واجب ٹیکس ادا نہیں کیا تھا۔ جسٹس ڈپارٹمنٹ کے مطابق کھنہ نے ٹیکس ریٹرنس کے ادخال میں قصداً تاخیر سے کام لیا۔ جج سیچی نے کھنہ کو 9 ماہ کی سزائے قید کے علاوہ اپنے ہی گھر میں ایک ماہ تک سخت نظربندی اور تین سال کی ایسی رہائی جس میں اس کی حرکات و سکنات پر نظر رکھی جائے گی، کی انوکھی سزا بھی سنائی اور ساتھ ہی ساتھ 30 ہزار امریکی ڈالرس کا جرمانہ بھی عائد کیا۔