واشنگٹن ۔21مئی ( سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج ایک ہندوستانی نژاد امریکی پروفیسر جن کا تلق یل یونیورسٹی سے ہے کو یونیورسٹی کے ہی ہیومانٹیز کی باوقار قومی کونسل کا رکن نامزد کیا ہے ۔ قانون اور پالیٹیکل سائنس کے پروفیسر اکھل امر یونیورسٹی سے 2008 سے وابستہ ہیں ‘ ان کے نام کا کل ہی اعلان کیا گیا ۔ صدر اوباما نے اکھل امر کے علاوہ دیگر ناموں کا بھی اعلان کیا اور واضح طور پر کہا کہ انہیں اس بات کا پورا پورا اعتماد ہے کہ مسٹر اکھل امر اور دیگر معزز ہستیاں امریکی عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔ لہذا میں اس بات کا منتظر ہوں کہ ان کے ساتھ کام کروں ۔اکھل امر 1985 سے نہ صرف یل لاء اسکول اور یل کالج میں پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور مختلف پروفیسر شپس سے وابستہ رہے جبکہ 1984اور 1985کے دوران انہوں نے جج اسٹیفن بریڈ کے اجلاس پر بحیثیت کلرک بھی اپنے فرائض انجام دیئے ۔