ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں کا امریکی یونیورسٹیوں کو خطیررقمی عطیہ

واشنگٹن ۔26 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں نے امریکہ کی 37 یونیورسٹیوں کو 2000 ء سے 2018 ء تک 1.2 بلین ڈالرس بطور عطیہ دیئے ہیں۔ اُن تمام شہریوں کا اتنی بڑی رقم بطور عطیہ دینے کا مقصد یہ ہے کہ ہندوستانی نژاد امریکی شہری بھی ترقی کے میدان میں کسی سے پیچھے نہ رہیں اور ساری دُنیا میں اپنی قابلیت کا لوہا منواسکیں۔ سلیکان ویلی سے تعلق رکھنے والے عطیہ کنندہ ایم آر رنگاسوامی نے یہ بات کہی ۔

تپ دق کے مرض کا چیلنج
اقوام متحدہ۔26 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے حاشیے میں مہلک مرض تپ دق کے کنٹرول کے حوالے سے بھی ایک سمٹ نیویارک میں ہو گی۔ اس اجلاس میں کئی لیڈروں کے علاوہ طبی سائنسدان اور حیاتیات کے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چھوت کے اس مرض کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ ہندوستان ، چین کے علاوہ روس کی آبادیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں سالانہ بنیاد پر تیرہ لاکھ افراد تپ دق کی وجہ سے لقمۂ اجل بن جاتے ہیں۔