ہندوستانی نژاد امریکی خاتون جنرل موٹرس کی سی ایف او

ہوسٹن ۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی خاتون دیویا سوریہ دیورا کو امریکہ کی سب سے بڑی آٹوساز کمپنی ’’جنرل موٹرس‘‘ کا چیف فینانس آفیسر سی ایف او مقرر کیا گیا ہے۔ دیویا فی الحال کارپوریٹ فینانس کی نائب صدر ہیں۔ وہ جنرل موٹرس کے سبکدوش ہونے والے سی ایف او چک اسٹیونس کی جگہ لیں گی۔ ان کی تقرری یکم ؍ ستمبر کو عمل میں آئے گی۔ جنرل موٹرس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ دیویا کی پیدائش ہندوستان کی ریاست چینائی میں ہوئی اور وہ جولائی 2017ء سے کارپوریٹ فینانس کے نائب صدر کی ذمہ داریاں سنبھال رہی ہیں اور 56 سالہ چیف ایگزیکیٹیو آفیسر (CEO) میری بارا کو جوابدہ ہوں گی جو 2014ء سے جنرل موٹرس سے وابستہ ہیں۔