واشنگٹن ۔ 26فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) ایک اعلیٰ سطحی امریکی سکھ قائد نے ہندوستانی انجنیئرکی فائرنگ کے ذریعہ موت کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی برادری کو چاہیئے کہ متحد ہوجائے ۔ ہماری پہلی ترجیح اپنے تحفظ اور صیانت کو یقینی بنانا ہونا چاہیئے ۔ امریکہ میں مقیم تمام ہندوستانیوں اور سکھوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جانا چاہیئے ۔ بانی و صدر نشین ہندوستانی نژاد امریکی سکھ شہری سیاسی کارروائی کمیٹی گریندر سنگھ خالصہ نے کہا کہ وہ امریکی ریاستوں اور مرکزی حکومت میں ملازم ہندوستانی برادری کو ملک گیر سطح پر متحد کرنے کیلئے جدوجہد کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں کو نفرت انگیز جرائم کا اب نشانہ نہیں بنایا جاسکے گا ۔ نئے امیگریشن قوانین کو ایک نمایاں تبدیلی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوباما انتظامیہ میں ملک سے اخراج نہیں کیا جاتا تھا ۔