ہندوستانی نژاد آج دنیا کا خطرناک دہشت گرد بن گیا۔ امریکی حکومت

واشنگٹن:۔امریکی حکومت نے آج ہندوستانی اور داعش کا خطرناک عسکریت پسند برطانوی سدھارت دھار اور بلجیم سے تعلق رکھنے والاعالمی دھشت گرد عبداللطیف غیانی پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔دھار ایک ہندو برطانوی شخص ہے ۔اس نے حال ہی میں مذہب اسلام قبول کیا ۔اور اب اس کا نام ابو رمیش ہے۔۲۰۱۴ ؁ء میں داعش میں شامل ہونے کے لئے لندن سے سیریا روانہ ہوا۔برکات ایک یزیدی نوجوان لڑکی ہے۔

داعش کے ارکان اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں ۔۲۰۱۶ ؁ء مئی میں دھار نے اس کا اغوا کیا اور اس کو داعش ہاتھوں بیچ دیا۔برکات کا تعلق عراق کے موصل سے ہے۔دھارکو ’’ نیو جہادی جان ‘‘ کے نئے لقب سے یاد کیا جانے لگا ہے۔اور وہ آئی ایس آئی ایس کا سینئر کمانڈر بن گیا۔

امریکی حکومت نے ان دونوں عسکریت پسندوں کو داعش کے ارکان نامزد کیا۔سدھارت دھار اور عبداللطیف غیانی کو خصوصی عالمی دہشت گرد کے دفعہ ایک (بی) میں نا مزد کیا۔ان دونوں دہشت گردوں پر غیر ملکی کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ان دونوں عسکریت پسندوں سے امریکہ کت سکیوریٹی اور امریکہ کی معاشی حالات کو زبر دست نقصان کا خطرہ لاحق ہے۔مزید کہا گیا کہ یہ دونوں دہشت گرد کئی مقامات پر حملہ کرنے کے منصوبے بنائے تھے۔

دھار اور غیانی کے تمام جائیدادوں کو امریکی حکومت نے منجمد کر دیا۔اور کوئی امریکی باشندہ ان دونوں سے کسی بھی معاملہ میں شراکت داری نہیں کر سکتا۔دھار المہاجرون تنظیم کا سرکردہ ممبر بن گیا۔۲۰۱۴ ؁ء میں داعش میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے لندن سے سیریا روانہ ہوا۔دھار کو داعش کے جلاد کا اہم مقام حاصل ہوا اور ’’جہادی جا ن‘‘ سے مشہور ہوا۔

دھار ۲۰۱۶ ؁ء میں ایک ویڈیو کے ذریعہ نقاب پوشی سے سب کے سامنے آیا اور داعش کا رکن بن کر لندن کی جاسوسی کر رہا تھا۔غیا نی کا تعلق بلجیم سے ہے۔اور میڈل ایسٹ میں لڑنے پر ایقان رکھتا ہے۔غیانی لندن کے داعش کے رکن محمد احمد علی اور حمزہ علی سے ربط میں تھا۔یہ دونو ں لندن میں ہوئے دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔ آج امریکہ کو اور عالمی سطح کی کمیٹیوں میں دھار اور غیانی سے خوف کھا رہے ہیں ۔

علاوہ ازیں امریکی عہدیدار ان دونوں سے امریکہ کے معاملات میں مداخلت کا خدشہ ظاہر کر ہے ہیں۔