تیزپور(آسام)27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )آر ایس ایس کے سربراہ موہن راو بھاگوت نے ملک کے تعلیمی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجارتی نظام بن گیا ہے۔ نوجوانوں کو معاشرے کی بہت کم فکر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے منافع بخش کیرئیر کے پیچھے دوڑ رہے ہیں ۔ انہیں سماجی یا قومی ذمہ داری کا کوئی احساس نہیں ہے۔ وہ سوامی ویویکا نند کی 150 ویں یوم پیدائش تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ انگریزی تعلیم شخصی ضروریات کی تکمیل نہیں کرسکتی۔