ہندوستانی معیشت کی ساکھ میں اضافہ ضروری :جیٹلی

ڈاؤس۔24جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) نجی شعبہ پر زور دیتے ہوئے کہ احتیاط ترک کردے اور سرمایہ کاری کریں ۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ یہ لازمی ہوگیا ہے کہ ہم ہندوستانی معیشت کی ساکھ میں اضافہ کریں کیونکہ پوری دنیا کی نظریں ہمارے ملک پر جمی ہوئی ہے جو اسے عالمی ‘ معاشی انحطاط کی لہر کے دوران ایک درخشاں مقام سمجھتی ہیں کیونکہ ہماری شرح ترقی 7فیصد سے زیادہ ہے ۔ سرمایہ کار ہندوستان میں تحقیقات کررہے ہیں اور ہندوستان کے بارے میں ان کا خیال مثبت ہیں ۔ ہمیں چاہیئے کہ ادارہ جاتی اصلاحات جاری رکھیں ۔ ہندوستانی معیشت میں اصلاحات کریں ‘ سرکاری اخراجات پر توجہ مرکوز کریں اور زیادہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے کوشش کریں ۔ وہ پی ٹی آئی کو ایک انٹرویو دے رہے تھے ۔ وہ عالمی ‘ معاشی فورم ( ڈبلیو ای ایف ) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے جو کل رات اختتام پذیر ہوا یہاں آئے ہوئے تھے ۔