ہندوستانی مسلمان عالمی امن میں اہم رول ادا کریں گے : آر ایس ایس

نئی دہلی ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مسلمانوں کے ایک گوشے میں انقلابی تبدیلیاں آنے اور داعش کے ابھرنے کے درمیان آر ایس ایس کے ترجمان اخبار ’آرگنائزر ‘ نے لکھا ہے کہ ہندوستانی مسلمان عالمی امن میں اہم رول ادا کریں گے ۔ مہاراشٹرا کے ایک ٹاون میں مسلم طبقہ سے جس بھائی چارہ کا مظاہرہ کیا وہ خوشحالی اور امن کی علامت ہے ۔ مہاراشٹرا کے اس ٹاون کے مسلمانوں نے وشوا ناوتی یاترا کے لیے اپنی عید تقاریب نہیں منائی تھیں ۔ آرگنائزر کے اداریہ میں لکھا گیا ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں میں میمن اور داؤد فرقہ کے لوگ ہونے کے باوجود انہوں نے اپنا کلچر نہیں بدلا اور اسلام قبول کرکے بھی اپنے کلچر سے وابستہ رہے ہیں ۔ ہندوستانی مسلمانوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے دھرم پر چلتے ہوئے کلچر کو برقرار رکھا ہے ۔ ان کی عبادت کا طریقہ الگ ہوسکتا ہے مگران کا کلچر ہندوستانی ہے ۔۔