ہندوستانی فوج میں مسلم نوجوانوں کے طریقہ کار پر انٹرویو کی اشاعت

حیدرآباد ۔ 26 ستمبر (سیاست نیوز) مسلم نوجوانوں کو فوج میں موجود مواقع اور ہندوستانی فوج میں عہدیداروں کی سطح پر تقررات کے طریقہ کار کے علاوہ دیگر شعبوں میں تقررات سے متعلق تفصیلی انٹرویو کرنل اے ایف ایم اے مقسط نے ادارہ سیاست کو دیا ہے اس انٹرویو میں انہوں نے فوج میں تقررات، خدمات، تنخواہیں اور ملازمت کے دوران ملنے والی سہولیات کے علاوہ دیگر امور کے متعلق واقف کروایا ہے۔ کرنل اے ایف ایم اے مقسط کا مکمل تفصیلی انٹرویو 29 ستمبر بروز دوشنبہ کے اخبار سیاست میں شائع کیا جائے گا۔ ہندوستانی افواج بحریہ، فضائیہ کے علاوہ بری افواج میں خدمات و تقررات کے علاوہ بہتر مستقبل کے متلاشی نوجوان جو ملک کی خدمت کے ساتھ ساتھ بہترین ملازمت کے حصول کے خواہشمند ہیں۔ اس انٹرویو سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

اقلیتوں کیلئے خصوصی اسٹڈی سرکل کی مساعی: ایم اے مجیب کا بیان
حیدرآباد ۔ 26 ستمبر (سیاست نیوز) ایم اے غفار ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے مسلم طلباء و طالبات کی فوج میں بھرتی کیلئے رہنمائی کے علاوہ سیول سرویسیس کی تیاری میں مدد کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جناب ایم اے مجیب ایڈوکیٹ سکریٹری سوسائٹی نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ سیول سرویسیس کے علاوہ فوج میں اقلیتوں کی بتدریج کمی کو دور کرنے کیلئے یہ کوششیں شروع کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سوسائٹی کا منصوبہ ہیکہ مسلم اقلیتوں کیلئے خصوصی اسٹڈی سرکل کی تشکیل کو یقینی بنایا جائے