واشنگٹن۔3جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی فضائیہ کے ایک کلیدی اڈہ پر پاکستانی دہشت گردوں کے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ نے تمام علاقائی ممالک سے اپیل کی کہ دہشت گرد نٹ ورک کے خاتمہ اور اس میں خلل اندازی کیلئے متحد ہوجائیں ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکہ ہندوستانی فضائیہ کے پٹھان کوٹ میں واقع اڈہ پر دہشت گرد حملہ کی شدت سے مذمت کرتا ہے اور مہلوکین کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ حکومت ہند کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مستحکم شراکت داری رکھتا ہے۔ تمام علاقائی ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائیں ۔