ہندوستانی فضائیہ کا مائیکرو لائیٹ طیارہ حادثہ کا شکار، پائلیٹ محفوظ

باغپت (یوپی) 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک بہت کم وزنی طیارہ جو ہندوستانی فضائیہ کی ملکیت ہے، آج رنچھاڑ دیہات میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔ طیارے کے دونوں پائلیٹ باہر چھلانگ لگانے میں کامیاب رہے۔ جس کے بعد طیارہ 9.45 بجے دن تباہ ہوگیا جبکہ ML-130 طیارہ ہنڈن فضائی فوجی اڈے سے پرواز پر روانہ ہوا تھا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس سیلیش کمار پانڈے نے کہاکہ ضلع مجسٹریٹ آر کمار کے بموجب طیارہ اچانک نیچے گرنے لگا اور حادثہ کا شکار ہوگیا۔ ہندوستانی فضائیہ کے طیارے بہت کم حادثات کا شکار ہوتے ہیں کیوں کہ اُنھیں فضائیہ میں تعینات کرنے سے قبل سخت جانچ سے گزرنا پڑتا ہے۔