ہندوستانی غذا اور صحافت دونوں منہ جلادینے والے : سمرتی ایرانی

نئی دہلی ۔ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی وزیراطلاعات و نشریات سمرتی ایرانی نے غیرملکی طلبہ کے ایک گروپ سے جو ہندوستانی ادارہ برائے اجتماعی مواصلات میں صحافت کی تعلیم حاصل کررہا ہے کہا کہ ہندوستان کی صحافت اس کے غذائی پکوانوں کی طرح اتنی تیکھی ہوتی ہیکہ اس سے منہ جل جاتا ہے۔ مواصلات کی مبادیات کی تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے غیرملکیوں کو ہندوستان کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔