اندور ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : آئی آئی ٹی اندور کے 21 سالہ بی ٹیک طالب علم نے سالانہ 1.7 کروڑ تنخواہ کے ساتھ گوگل کمپنی میں ملازمت حاصل کی ہے ۔ کیمپس پلیسمنٹ کے موقع پر امریکہ کی انٹرنیٹ کمپنی نے یہاں کے طلباء کو پرکشش پیاکیج پیش کیا ہے ۔ کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ میں سال آخر کے بی ٹیک طالب علم گورو اگروال نے گوگل کمپنی کی اس پیشکش کو قبول کرلیا ہے ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اندور کے ترجمان نے آج یہ اطلاع دی ۔ امریکی کمپنی کی پیشکش سے مسرور اگروال جس کا تعلق بھیلائی چھتیس گڑھ میں ایک متوسط خاندان سے ہے بتایا کہ اس کا کورس مئی 2015 تک مکمل ہوجائے گا ۔ جس کے بعد گوگل آفس کیلی فورنیا سے رجوع ہوجائے گا ۔ اگروال نے بتایا کہ گوگل کمپنی نے اس کا آن لائن ٹسٹ لیا اور کامیابی کے بعد گورے گاؤں میں کمپنی کے آفس میں انٹرویو میں شریک ہوا تھا ۔