لندن۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک 28 سالہ ہندوستانی نژاد طالب علم کو اس وقت نسلی منافرت انگیزی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک سفید فام شخص نے اس کی جانب چیختے ہوئے کہا ’’بریگزیٹ ، اپنے وطن واپس جاؤ‘‘ ایسا صرف اس لئے ہوا کہ طالب علم نے حجاب پہنی ہوئی ایک خاتون کے خلاف سفید فام شخص کی جانب سے قابل اعتراض ریمارک کی مخالفت کی اور اس خاتون کا دفاع کیا جس کا نام رکیش اڈوانی بتایا گیا ہے جو کیمبرج یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کا طالب علم ہے۔ اس نے سفید فام شخص کو حجاب پہنی ہوئی ایک خاتون کے خلاف نازیبا ریمارک کرنے سے روکا لیکن خود رکیش کو اس سفید فام شخص کی جانب سے نسلی منافرت والے فقرے سننے کو ملے۔