ہندوستانی صحافیوں کو گوگل کی ٹریننگ

نئی دہلی ۔ 19 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) جھوٹی خبروں کا شکار ہونے سے جرنلسٹوں کو بچانے کیلئے گوگل انڈیا نے آج کہاکہ وہ 8,000 صحافیوں کو آئندہ ایک سال میں انگریزی اور چھ دیگر ہندوستانی زبانوں میں تربیت فراہم کرے گا۔ اس ضمن میں گوگل نیوز انی شیٹیو انڈیا ٹریننگ نٹورک ہندوستان بھر کے شہروں سے 200 جرنلسٹوں کو منتخب کرے گا جو پانچ روزہ ٹریننگ کیمپ میں نیوز کی جانچ اور تصدیق کی مہارت حاصل کریں گے ۔ یہ تربیت یافتہ صحافی دیگر جرنلسٹوں کو ٹریننگ دیں گے ۔