ہندوستانی شہری کو فلپائن میں گولی مار دی گئی

منیلا 4 جون (سیاست ڈاٹ کام )ایک ہندوستانی شہری کو آج گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ لاس پیناس شہر (فلپائن ) میں ایک پارکنگ اٹنڈنٹ نے مبینہ طور پر اس ہندوستانی نژاد شہری کو گولی مار دی ہے ۔ طلایہ گرد پولیس کے عہدیدار گولیوں کی آواز سن کر دہشت زدہ ہوگئے ۔ یہ واقعہ کل 10:30 بجے دن پیش آیا ۔ موقع واردات پر پہنچنے پر انہوں نے ہندوستانی پوتر لائت کو خون کے تالاب میں پڑا پایا ۔ اسے گولیوں کے شدید زخم آئے تھے ۔ وہ سورت کا متوطن تھا ۔ اس کی گردن پر گولیاں لگی تھیں اور ہسپتال پہنچنے پر اسے مردہ قرار دیا گیا ۔ روزنامہ فلپائن اسٹار کی خبر کے بموجب ملزم پیٹو نویگر عمر 43 سال فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کیونکہ اسے پولیس عہدیدار نظر آگئے تھے ۔ اسے ملازمین پولیس اور چوکیداروں نے گھیر لیا اور گرفتار کرلیا ۔ تحقیقات سے اس قتل کا مقصد ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا