نئی دہلی 28 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) لیبیا میں تشدد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے ہندوستان نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس ملک سے نکل جائیں اور فی الحال وہاں کا دورہ نہ کریں۔ حکومت کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں جو صورتحال ہے اس کے تحت تمام ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ محفوظ مقامات کو چلے جائیں اور تنازعہ والے مقامات سے دور رہیں۔ انہیں مزید مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ لیبیا سے نکل جائیں اور اس کیلئے جو کچھ بھی وسائل درپیش ہیں ان کا استعمال کیا جائے ۔ اس کے علاوہ صورتحال میں بہتری تک ہندوستان سے لیبیا کے سفر کو بھی ملتوی کیا جانا چاہئے ۔ اس دوران حکومت آندھرا پردیش نے وزیر خارجہ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے لیبیا میں برسر کار آندھرائی شہریوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔