ہندوستانی شہریوں کو شناختی کارڈس محفوظ رکھنے کی ضرورت

ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں مسلمانوں میں شعور بیداری ضروری
حیدرآباد۔6جون(سیاست نیوز) ہندستانی شہریوں کو اپنے شناختی دستاویزات محفوظ رکھنے چاہئے اور جن لوگوں کے پاس شناختی دستاویزات موجود نہیں ہیں انہیں یہ دستاویزات تیار کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کرنی چاہئے۔پاسپورٹ‘ آدھار کارڈ‘ پیان کارڈ ‘ ووٹر آئی ڈی کارڈ ‘ ڈرائیونگ لائسنس‘ برقی بل ‘ گیاس بل‘تعلیمی صداقتنامہ اور دیگرسرکاری بل بھی شہری دستاویزات کی فہرست میں شامل ہیں ان دستاویزات کو محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کرنے کے علاوہ ان کی تیاری میں کوتاہی اب اجتناب کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایسا نہ کرنا مشکلات میں مبتلاء کرنے کا سبب بن سکتا ہے اسی لئے ملک بھر میں عوام بالخصوص مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اپنے اور اپنے افراد خاندا ن میں ان دستاویزات کی تیاری کے سلسلہ میں شعور اجاگر کرتے ہوئے انہیں ان دستاویزات کو آن لائن محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ الکٹرانک پن ڈرائیو یا دیگر محفوظ کرنے کے مقامات پر محفوظ کرنے کے اقدامات کریں ۔ہندستان کے موجودہ حالات میں ملک میں رہنے والوں کو اپنی شناخت محفوظ رکھنے کے علاوہ دستاویزات تیار رکھنے میں کوتاہی نہیں کرنی چاہئے اور جہاں تک ممکن ہوسکے ان دستاویزات کو محفوظ رکھنے کے علاوہ سرکاری دستاویزات و اسنادات کو محفوظ کیا جانا چاہئے۔شہری علاقوں کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی اس طرح کی مہم چلاتے ہوئے عوام میں اس بات کا شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔سرکاری دستاویزات کو اپنے پاس محفوظ رکھنے کے علاوہ ان کی نقولات اپنے قریبی اور قابل اعتماد لوگوں کے پاس بھی محفوظ رکھے جانے کی ضرورت پیش آسکتی ہے کیونکہ کسی ناگہانی صورتحال کے دوران ان کے پاس سے وہ نقولات اور اسکان کاپی طلب کی جاسکتی ہے ۔