بنگلورو ۔ /15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سڑکوں پر عنقریب اسمارٹ ٹریفک سگنلس تنصیب کئے جائیں گے ۔ موٹر رانوں کیلئے وقت کا انتظار کئے بغیر ٹریفک بہاؤ کو آسان بنایا جائے گا ۔ ٹریفک ہجوم پر قابو پانے کیلئے سڑکوں پر نئے اسمارٹ سگنلس لگائے جائیں گے جس سے چوراہوں پر مسافرین کو زیادہ وقت پر انتظار کرنا نہیں پڑے گا ۔ جاپان کی انٹرنیشنل پاپلیشن ایجنسی نے اس پراجکٹ کے تحت بنگلور میں 72 کروڑ کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ اگر یہ پراجکٹ کامیاب ہوتا ہے تو ان سگنلس کو ہندوستان کے دیگر شہروں میں بھی نصب کیا جائے گا اور مسافرین کے انتظار کا وقت تقریباً 30 فیصد کم ہوجائے گا ۔ اسمارٹ ٹریفک سگنلس مختلف نوعیت کے ہیں ۔ یہ سگنلس سڑک پر ٹھہری ہوئی موٹر گاڑیوں کی تعداد کا اندازہ کرکے سنسنر کرتے ہوئے سرخ اور سبز رنگ میں تبدیل ہوجائیں گے ۔